سعودی عرب میں شاہین پرندوں کی سیٹلائٹ سے نگرانی

ریاض:سعودی عرب کے فالکنز کلب نے اپنے ھدھد پروگرام کے ذریعے جدید اور ٹیکنالوجیوں کو استعمال کرتے ہوئے شاہین پرندوں کی سیٹلائیٹ ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے اپنے گھونسلے سے نکلنے والے شاہین کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے شاہین کے گھونسلے اور آس پاس کے ماحول کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔ اس پروگرام کا مقصد شاہین جو اپنے اصلی ٹھکانوں میں واپس لانے، شاہین کی نایاب نسلوں کو ناپید ہونے سے بچانا، انہیں ماحولیاتی توازن اور جنگلی زندگی فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں مقامی اور ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کواپنا ہد بنایا ہے۔ دسمبر کے آخر میں مملکت میں آٹھ انتظامی خطوں میں پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع ہوا جس میں شاہین کے28 گھوں سلاوں کو فعال کرکیشاہین کے 60 بچوں کو تحفظ دیا گیا۔ ان میں الوکری اور پہاڑی شاہین شامل ہیں۔فالکن کلب نے ھدھدپروگرام کے ذریعے شاہین پرندوں کی پروش کرنے والے افراد کو شامل کیا۔ وہ اپنے پاس موجود شاہین کو کلب کے حوالے کرتے ہیں جو اس کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ پھر اس کے جسم سے ایک ڈیوائس لگائی جاتی ہے، اس کی فوٹو گرافی کی جاتی ہے، خون اور پروں کے نمونے لیے جاتے ہیں اور انہیں سعودی فالکنز کلب کے جین بینک میں محفوظ کیا جاتا ہے۔پروگرام کو فعال بنانے کے لیے تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں تاکہ وہ شاہین جیسے اہمیت کے حامل پرندوں کو جنگل میں قدرتی ماحول فراہم کرسکیں اور جنگل میں ان کی آباد کاری میں اضافہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں