لاہور، سنگدل باپ نے 13سالہ بیٹی کو ساڑھے 3لاکھ میں فروخت کر دیا

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک سنگدل باپ نے اپنی ایک 13 سالہ بیٹی کو ساڑھے تین لاکھ روپے میں 60 سالہ بوڑھے کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ سنگدل باپ کے اس فیصلے کے خلاف فروخت کی جانے والی لڑکی کی ماں کی ممتا جاگ اٹھی اور وہ انصاف کے حصول کے لئے متعلقہ تھانہ میں پہنچ گئی۔ جہاں اس نے اپنے شوہر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس دائر کردیا ہے۔ جس میں فروخت کی جانے والی لڑکی کی ماں نے استدعا کی ہے کہ اس کی باقی دو بیٹیوں کو سنگدل باپ کے مظالم سے بچا لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں