رمضان میں مساجد آباد رکھنے کے انتظامات کیے جائیں، پرویز الہٰی

پنجاب :پنجاب کی تمام پارلیمانی پارٹیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیسٹنگ کے نظام کو وسعت دی جائے جبکہ رمضان المبارک میں مساجد کو آباد رکھنے کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں۔پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ تمام پارٹیز نے رمضان میں مساجد آباد کرنے کے لیے زور دیا ہے اور اس حوالے سے حکومت کے لیے مختلف سفارشات بھی پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہی حکومت کمیٹی کی سفارشات پر پوری طرح عمل کرے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت آل پارٹی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس لاہور میں ہوا، کورونا پر آل پارٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔آل پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گندم خریداری مراکز پر سینیٹائزیشن کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور اضلاع میں حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کا اسپرے فوری شروع کیاجائے اور حکومت تمام اقدامات سے آگاہ کرے۔پنجاب کی آل پارلیمانی پارٹیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس اور مساجد کو بلوں میں کم از کم 4 ماہ کیلئے رعایت دی جائے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو کورونا ٹیسٹ کی فری اور با آسانی سہولت فراہم کی جائے، جبکہ ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کو کسی صورت آڑے نہ آنے دیا جائے۔اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں آؤٹ ڈور کھولے جائیں۔اجلاس میں ڈاکٹروں، طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی وافر تعداد میں فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں