پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھنا حکومت اور اپوزیشن دونوں پر لازم ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھنا حکومت اور اپوزیشن دونوں پر لازم ہے جمہوری معاشروں اور اقتدار کے تحت مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا بہترہے سیاسی درجہ حرارت کو اس قدر نہ بڑھایا جائے کہ واپسی کی گنجائش نہ رہے بلوچستان کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی مسائل کا حل تلاش کیا جائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کے سیاسی محرکات سے قطع نظر بلوچستان اسمبلی کا تقدس پامال ہو ا ہے جس پر بطور سابق اسپیکر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سیاست اور اسمبلیوں میں بعض اوقات درجہ حرات بڑھ جاتا ہے اپوزیشن اور حکومت کے اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں لیکن سیاسی اختلاف میں واپسی اور بات چیت کی گنجائش رہنی چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومتیں جارحانہ انداز اپنانے کی بجائے ہمیشہ بردباری اور حوصلے سے کام لیتی ہیں اپوزیشن کی سیاست میں اگرچہ جارہانہ انداز ہوتا ہے مگر یہ حکومتوں کا کام ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرے اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے اور انکے مسائل کو سنے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی صوبے کا سب سے مقد س ایوان ہے جمہوری معاشروں اور جمہوری سیاست میں اسمبلی کی حیثیت کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لہذاحکومت اور اپوزیشن دونوں بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ سیاسی درجہ حرارت اس قدر نہ بڑھے کے واپسی کی گنجائش باقی نہ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں