کوئٹہ شہر اب رہائش کے قابل نہیں رہا،سردار کمال خان بنگلزئی

کوئٹہ : سابق وفاقی وزیر و قبائلی رہنما سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اب رہائش کے قابل نہیں رہا آبادی بڑھنے سے شہر میں رہائشی مسائل بڑھ رہے ہیں کوئی سٹی پلان نہیں جہاں جس کا دل کرتاہے وہاں عمارت کھڑی کردی جاتی ہے شہرسے باہر نئی ہاؤسنگ اسکیم لوگوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دشت میں نجی ہاؤسنگ ا سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی خلیل جارج، سابق صوبائی وزراء حاجی علی مدد جتک، بابو امین عمرانی، طاہر محمود خان،، سردار محمود کرد،سردار روح اللہ خلجی، طاہر لہڑی اورسابق صدرپریس کلب رضاالرحمن بھی موجود تھے سردار کمال خان بنگلزئی نے کہاکہ یہ نجی ہاؤسنگ اسکیم کوئٹہ شہر سے 25سے 30منٹ کی ڈرائیو پر ہے یہاں گیس بجلی پانی سیوریج ہسپتال لائبریری اس کے علاوہ زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں کوئٹہ میں چھوٹی چھوٹی گلیاں ہیں جہاں زندگی سکڑ رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پلان سٹی کی طرف آئیں یہ ایک اپنی نوعیت کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جتنے لوگ سرمایہ کاری کریں گے انہیں فوائد حاصل ہوں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے سابق صدر رضا الرحمن نے کہاکہ یہ نجی ہاؤسنگ اسکیم اپنی نوعیت کی بہترین رہائشی اسکیم ہے جہاں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگی جبکہ دیگر مقررین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی شاندار اسکیم ہے جس میں تمام بنیادی سہولتیں دستیاب ہیں۔ ہم طاہر لہڑی سمیت ان کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے شاندار ہاؤسنگ اسکیم شروع کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق سڑکوں کے جال سمیت ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہیں تقریب میں قبائلی عمائدین، سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بری تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں