سندھ کوپیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں،پی ٹی آئی کااحسان نہیں ہے،مرتضی وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کوپیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں،پی ٹی آئی کااحسان نہیں ہے،پی ٹی آئی نے ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا،ہروعدے پریوٹرن لیاہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہواہے کہ حکومتی اراکین نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا،پچھلے ایک سال میں صرف گدھوں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدارسے پہلے ایک کروڑنوکریوں اور50لاکھ گھروں کاخواب دکھایاتھا،آئی ایم ایف نہ جانے کااعلان کیاگیاتھا،پی ٹی آئی نے ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا،ہروعدے پریوٹرن لیاہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہواہے کہ حکومتی اراکین نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا،پچھلے ایک سال میں صرف گدھوں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے، مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ سندھ کوآپ کونظراندازکریں اورباقی صوبوں کوترجیح دیں،سندھ کوپیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں،پی ٹی آئی کااحسان نہیں ہے،فوادچودھری نے کہاسندھ میں آرٹیکل140اے کانفاذ ہوناچاہیے،کیاآرٹیکل 140اے کانفاذصرف سندھ میں ہوناچاہیے باقی صوبوں میں نہیں،عمران خان پہلے ریلوے حادثے پروزیرسے استعفے کامطالبہ کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں