پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے: عاصم سلیم باجوہ

لاہور: (انتخاب نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور کارپوریٹ زرعی فارمنگ پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی-

عثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے، پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں اوران زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں سی پیک پراجیکٹس سے معیشت بہترہو گی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں- سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں، پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے، پنجاب میں زرعی شعبے میں بے پناہ پوٹنشل ہے۔ سی پیک کے تحت کارپوریٹ زرعی فارمنگ کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں