خضدار میں لیویز فورس کی کارروائی میں لاکھوں روپے کی غیر ملکی سامان برآمد، تین ملزمان گرفتار

کوئٹہ:لیویز انسداد اسمگلنگ ٹیم خضدار کی کامیاب کاروائی مین آر سی ڈی روڈ پر مسافر کوچ سے لاکھوں روپوں کی پان پراگ گٹکا چھالیہ اور غیر ملکی سامان برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے ترجمان لیویز فورس خضدارکے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں لیویز انسداد اسمگلنگ ٹیم خضدار نے اہم کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی جانے والی عنایت موورز مسافر کوچ رجسٹریشن نمبر BSA-853 سے بڑی تعداد میں چھالیہ گھٹکا,پان پراگ, غیر ملکی کپڑا و سامان برآمد کی برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت لاکھوں روپے ہے اس کاروائی میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان لیویز فورس کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن قدم اٹھایا جائے گا اور کسی کو بھی غیرقانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مسافر کوچز مسافروں کی آڑ میں غیر ملکی سامان اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن لیویز فورس خضدار اس امر کا اعادہ کرتی ہیکہ مستقبل میں اسطرح کے کاروائیاں تسلسل سے جاری رئینگے اور کسی بھی صورت منشیات سمیت غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے تاکہ ملک و قوم کو اس کے نقصانات سے نجات دلائی جاسکے لیویز فورس خضدار نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیامزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں