امریکا واپس آ گیا ہے، بائیڈن کا پیغام لے کر بلنکن برلن پہنچ گئے

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن جرمنی کے دورے پر برلن پہنچ گئے،ان کا یہ دورہ بالخصوص جرمنی اور بالعموم مغربی اتحادیوں کے ساتھ امریکا کے سفارتی اور سیاسی تعلقات کی تجدید کی ایک اہم کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن گزشتہ روز برلن پہنچے، جہاں سے وہ اپنا سات روز کے اندر اندر دوسرا دورہ یورپ شروع کر رہے ہیں۔ پہلے دورے کے دوران وہ صدر بائیڈن کے ساتھ برطانیہ اور بیلجیم کے حکومتی سربراہان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔اپنے اس دوسرے دورے کے دوران وہ جرمن چانسلر میرکل اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے دوستانہ ماحول میں بات چیت میں اس امر کا یقین دلانے کی کوشش کریں گے کہ امریکا اب واپس آ گیا ہے۔ یہی پیغام گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن ذاتی طور پر بھی یورپ کو دے چکے ہیں۔یورپی امور کے ایک چوٹی کے امریکی سفارت کار فلپ ریکر کے مطابق بلنکن کا یہ دورہ جو بائیڈن کی ترجیحات کا تسلسل ہے، جس کا مقصد اتحادیوں کے ساتھ بشمول جرمنی تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانا ہے، جو خارجہ پالیسی کی ترجیحات کی بنیاد بھی ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں