بلوچستان اسمبلی نے روان مالی سال کے سات ارب روپے سے زائد کے اکیس ضمنی مطالبات زرکی منظوری دے دی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے روان مالی سال کے سات ارب روپے سے زائد کے اکیس ضمنی مطالبات زرکی منظوری دے دی اپوزیشن اراکین کی جانب سے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کے باعث کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہ ہوسکی۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوااپوزیشن اراکین کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے باعث اپوزیشن کا کوئی بھی رکن ایوان میں موجود نہیں تھا صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے اجلاس میں رواں مالی سال کے21ترقیاتی اور غیر ترقیاتی ضمنی مطالبات زر ایوان میں پیش کئے اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی کوئی تحریک نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان اسمبلی نے روان مالی سال کے سات ارب روپے کے ضمنی مطالبات زر کی منظوری دے دی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعہ سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں