جرمنی اور امریکا کا لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ

برلن :جرمنی اور امریکا نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ تمام غیر ملکی جنگجوؤں، دستوں اور فوجیوں کو یہ ملک چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ امن عمل پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے برلن میں ہونے والی دوسری لیبیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے امریکی ہم منصب اینتھونی بلنکن نے خبردار کیا کہ اس شمالی افریقی ملک میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق لیبیا میں اب بھی تقریبا بیس ہزار غیر ملکی فوجی اور جنگجو موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں