دنیا کو ایران کے حوالے سے بیدار ہونا ہوگا، اسرائیل

تل ابیب :اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اس بات پر زور دیاہے کہ وہ پرتشدد ایرانی رجیم کے ساتھ معاہدے نہیں کریں گے۔ ابراہیم رئیسی جیسے سخت گیر شخص کو صدر منتخب کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے نہیں کیے جانے چاہئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بینیٹ نے ایک بیان میں کہاکہ نئے ایرانی صدر کا انتخاب بڑے ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ دنیا کو ایران کے حوالے سے بیدار ہونا ہوگا۔ نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ایرانی عوام نے ابراہیم رئیسی کو منتخب نہیں کیا ہے۔ ان کا اشارہ صدارتی انتخابات میں کم ٹرن آٹ کی طرف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں