فیصل آباد، احساس کفاکت پروگرا م کے 5 لاکھ کی چوری پر مشتبہ بچے کی تلاش
فیصل آباد :فیصل آباد میں دو روز قبل احساس کفالت پروگرام کے 5 لاکھ روپے چوری ہونے کے معاملے میں پولیس نے اب تک 9 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے 10 سالہ مشتبہ بچے کی تلاش جاری ہے۔اے ایس پی مدینہ ٹاؤن عبدالخالق کے مطابق دو روز قبل ڈھڈی والا میں احساس کفالت سینٹر کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے این اے 109 کے کواڈینیٹر ساجد حسین کی جیب سے 5 لاکھ روپے چور ی کر لیے تھے جس کا تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں اب تک 9 فراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی میں کواڈنیٹر کے بالکل قریب موجود بچے کی تلا ش بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بچے کی مشکوک حرکات پر پولیس کو بچے پر سب سے زیادہ شک ہے تاہم ابھی تک بچے کی شناخت نہ ہونے پر اسے پکڑا نہیں جا سکا تاہم اسکی تلاش جاری ہے۔