جمہوریہ چیک، تباہ کن ٹورناڈو کی زد میں آکر 3افراد ہلاک 200زخمی

پراگ:جمہوریہ چیک کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن ٹورناڈو کی زد میں آکر کم از کم تین افراد ہلاک اور تقریبا دو سو زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ طوفانی جھکڑ کے سبب ہونے والی تباہی میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے اور ہرسکی گاؤں خاص طور پر طوفانی ہواں اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ ان متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سروسز کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس دوران ہمسایہ ملک آسٹریا نے بھی ایمبولینس گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں