پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

پشاور:کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کیمتاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 71 افراد کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں شہریوں کے علاوہ، متاثرہ افراد کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر رہے ہیں جس کے بعد تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اسی دوران صدرصوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فضل منان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پشاور کے ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر کے بارے میں ا ن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد کریم مولوی امیر شاہ میموریل اسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے۔اس وقت پاکستان بھر میں ڈاکٹر کورونا وائرس کا علاج کرنے میں مصروف ہیں، علاج کرتے ہوئے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے ڈاکٹروں کے متاثر ہونے کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔ اس سے قبل کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد تمام ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاون کر دیا گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں لوگوں کو بھی ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں