کوئٹہ:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت 3جولائی کو ہوگی

کوئٹہ: کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا دھرنا جاری حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی22Aکی درخواست پرسماعت 3جولائی کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا احتجاجی دھرنا ہفتہ کو بھی جاری رہا اپوزیشن ارکان اسمبلی اپنے موقف پر قائم رہے کہ یا انہیں گرفتار کر لیا جائے یا پھر انکے خلاف دائر مقدمہ واپس لیا جائے بجلی روڈ تھانہ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ سابق صوبائی وزیر یحییٰ خان ناصر سمیت دیگر افراد نے اپوزیشن ارکان اسمبلی کے احتجاج میں شرکت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں تعطل برقرار رہا دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے ارکان ثناء بلوچ، اختر لانگو اور عبدالواحدصدیقی کی جانب سے وزیراعلیٰ اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر کردہ درخواست پرسماعت جج کی تبدیلی کے باعث نہیں ہوسکی درخواست پر سماعت 3جولائی کو ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں