تربت،تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے ایچ آر سی پی کیچ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

تربت:تشددکے عالمی دن کی مناسبت سے ایچ آر سی پی کیچ کے زیراہتمام تقریب کاانعقادکیا گیا تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک تھے اجلاس کے بعد ایچ آر سی پی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیاگیاتفصیلات کی مطابق بلوچستان کے شہرتربت ایچ آر سی پی ٹاسک فورس کیچ کے زیر اہتمام تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے آج ہفتے کو ایچ آر سی پی کے دفترمیں اجلاس کا انعقاد کیاگیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی مکران ریجن کے صدر پروفیسر غنی پرواز نے کہاکہ تشدد کی مختلف اقسام ہیں، دنیامیں سب سے پہلے تشددکیلئے تشدد خانے کاقیام تیموربادشاہ نے کیاجبکہ تشدد کی روک تھام کیلئے عالمی دن منانے کا آغاز1998سے کیا گیا، تشدد کی اقسام میں گھریلو تشدد، تعلیمی اداروں میں تشدد، اور دیگر اقسام شامل ہیں، تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، پروگرام سے معروف وکیل عبدالمجید دشتی،پی این پی عوامی کے ہیومین رائٹس سیکریٹری خان محمدجان، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التازسخی، بی ایس اوکے چیرمین کامریڈ ظریف بلوچ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدرکامریڈ ظریف زدگ، عومر ھوت، منور علی رٹہ، یلان زامرانی، تربت پریس کلب کے صحافیوں اسداللہ غالب، طارق مسعود، امجد مراد، ایڈووکیٹ مصطفی گچکی، ودیگر نے شرکت کرکے اظہارخیال کیا جبکہ اجلاس کے آخرمیں تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے تشدد کیخلاف علامتی احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں