عثمان کاکڑ نے زندگی جمہوریت، آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بلادستی کے نام کی، سردار یعقوب،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر اور صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی وفات نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے سیاسی،عوامی اور انسان دوست حلقوں کا نقصان ہے عثمان خان کاکڑ نے ہمیشہ جمہوریت، انسانیت، مظلوم و محکوم عوام کی آوازبلند کی آج انکی یہی آواز امر ہوگئی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مسلم باغ میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی رہائشگاہ پر انکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نصیر خا ن اچکزئی، وارث اچکزئی، عبدالوہاب اٹل، احمد جا ن آغا سمیت دیگر بھی موجود تھے، سردار یعقوب خان ناصر اور جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ عثمان کاکڑ ملک و قوم بلخصوص جمہوریت اور انسانیت دوست قوتوں کا اثاثے تھے جنہوں اپنی پور ی زندگی جمہوریت اور آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور سولین بالادستی کے نام کی انکی بے وقت موت سے آج صوبہ ہی نہیں بلکہ پورا ملک سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے ہمیشہ حق اور سچ علم بلند کیا وہ مظلوم ومحکموم اقوام کی آواز بنے جس طرح انہوں نے زندگی گزاری ہر سیاسی کارکن کی خواہش ہے کہ وہ اسی طرح زندگی گزارے اور موت کے انہی کی طرح امر ہوجائے انہوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی وفات کے بعد پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا سیاسی کارکن عثمان خان کاکڑ کے پیغام اور زندگی کو مشعل راہ بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں