ملک میں کورونا وبا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 32 ہزار241 فعال مریض

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ فعال مریضوں کی تعداد اب بھی 32 ہزار 241 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 901 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک لاکھ 54 ہزار 743 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 291 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وبا سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22 ہزار211 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 32 ہزار 241 فعال کیسز ہیں جو اپنے گھروں یا مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو ویکسین لگائی گئی، 2 لاکھ 50 ہزار696 کو پہلی جب کہ 39 ہزار 881 کو دوسری خوراک دی گئی، اس طرح اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 339 کو پہلی جب کہ 28 لاکھ 15 ہزار 454 کو دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں