حکومت اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے عوام پر ظلم کر رہی ہے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال جنرل سیکرٹری پشین میر وائیس کاکڑ ایڈووکیٹ طارق بٹ، ایڈووکیٹ ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، عالم کاسی،نثار اچکزئی، آصف حریفال، شہباز خان، ضمیر اختر، عمر آغاشانی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں وزیر واسا پی ایچ ای سیکرٹری ایم ڈی واسا سے کہا ہے کہ وہ کب تک کوئٹہ کے شہریوں کے بدعائیں لوگے کیونکہ واسا اور پی ایچ ای کے مزدور اور حکام نے ہفتہ اتوار کو شہر کی پانی کو بند کردی ہے بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے پورے شہر میں کفر کا عالم مچا ہوا ہے لبیر یونین سے بھی کہتے ہیں کہ آپ کے مطالبات وغیرہ میں سیاسی پارٹیاں عوام تمہاری حمایت چلے آرہے ہیں مگر تم لوگوں نے شہریوں کی روزمرہ کی استعمال کے پانی کو بند کیا ہے حالانکہ واسا پی ایچ ای بھی ضروری سروس کا حصہ ہونے کی جائے ہر قسم کی ہڑتال وغیرہ سے فارغ ہوتا ہے مگر شہر ناہیران انصاف اور مسادات کی کمی کے باعث آج ہر کوئی اپنے ناپاک عزائم کے تکمیل کیلئے عوام پر ظلم کررہے ہیں بیان میں چیف سیکرٹری وزیر ایم ڈی واسا خواب خرگوش سے بیدار ہو جائے اور فوری طور سے کوئٹہ کے شہریوں پر ہفتہ اتوار کے دن پانی کے بندش کو ختم کرتے ہوئے پانی سپلائی بحال کریں بیان کے آخر میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل سے اپیل کی ہے کہ وہ مہربانی کریں کہ سیکرٹری پی ایچ ای وزیر ایم ڈی واسا کو اور لیبر یونین کو پانی بحال کے احکامات صادر کریں تاکہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ حل ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں