وزیراعلیٰ نے خود بلی کو تھیلے سے باہر نکال دیا ہے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جام کمال نے خود بلی کو تھیلے سے باہر کردیاہے، بجٹ بارے وزیراعلیٰ اور اس کی کابینہ بے خبر تھی تو بجٹ بھی انہوں نے بنایا جنہوں نے باپ پارٹی بنایاتھا،سوشل میڈیا پر آپ کی مصروفیات سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ بجٹ جیسے کاموں کیلئے آپ کے پاس وقت کہاں ہے،بحیثیت ایک قبائلی اور سیاسی شخص میری ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد بسنے والے کمزور اور اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کو نہ صرف تحفظ دوں بلکہ لوگوں میں اس کی تبلیغ بھی کروں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان کہ بجٹ نہ کابینہ نے دیکھا نہ کسی نے دیکھا یہ بجٹ کابینہ نہیں دیکھا تو کس نے بنایاہے؟ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آخر انجانے میں سچ آپ کے منہ سے نکل ہی آیا کہ بجٹ کے بارے میں آپ بشمول آپ کی کابینہ بے خبر تھی تو آپ کا مطلب وہی قوتیں جنہوں نے باپ پارٹی بنایا انھوں نے ہی بجٹ بنایا تو آپ نے خود بلی کو تھیلے سے باہر کردیا اس میں تعجب کی بات نہیں سوشل میڈیاپر آپ کی مصروفیات دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ایسے کاموں کے لئے آپ کے پاس وقت کہاں ہے انہوں نے کہاکہ جہاں تک میرے voice message کا تعلق ہے ایک قبائیلی اور سیاسی شخص کی یہ ذمہداری بنتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد بسنے والے کمزور اور اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کو نہ کہ صرف تحفظ دیں بلکہ لوگوں میں اس کی تبلیغ بھی کریں معلوم نہیں آپ کو میری کون سی بات ناگوار گزری،انہوں نے سوال اٹھایاکہ اپنے لوگوں کو تبلیغ کرنے کی یا قاتلوں کی طرف اشارہ کرنے کی؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں