بلوچستان کے وزراء و اراکین اسمبلی بے اختیار ہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکند ر ایڈ ووکیٹ نے اعلا ن کیا ہے کہ بلوچستان کے وزراء اور اراکین ا سمبلی محض وقت گزاری کر رہے ہیں وہ بے اختیار ہیں وہ اپوزیشن کیسا تھ جو بھی وعدہ کر کے جا تے ہیں اس کے برعکس ہو تا ہے لہٰذا اپوز یشن اراکین نے حکومتی وفد سے مزید نہ ملنے کا فیصلہ کر لیا ہے بجٹ کرپشن اور کمیشن کا زریعہ ہے اس کو تسلیم نہیں کرتے۔یہ بات ملک سکندر ایڈووکیٹ نے اپوزیشن کے دیگر اراکین کے ہمراہ کوئٹہ کے بجلی روڈتھانہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ ملک سکندر کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اراکین حکو مت کے ناروا رویہ کیخلاف احتجاج پر ہے حکومت نے ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا اور جب ہم نے رضا کا ر ا نہ گرفتاری دی توسات دن گزرگئے، ایف آئی آر کے باوجو د ہمیں گر فتار نہیں کیاجارہا اسپیکر نے رولنگ دی کہ اپوز یشن ارا کین کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائیگی، ہمارے خلا ف ایف آئی آر تاحال واپس نہیں لی گئی جو اسمبلی کی توہین ہے حالانکہ وزیر داخلہ سمیت معزز اراکین نے گذشتہ رات آدھے گھنٹے میں ایف آئی آرواپسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونیکا کہا تھا جو نہیں ہوئی ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ یہ بجٹ غیر آئینی ہے اور وہ اس کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ عوام کیلئے نہیں مخصوص لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے یہ بجٹ کرپشن اور کمیشن کا زریعہ ہے انھوں نے کہاکہ ہم نے حکو متی رویہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور اسپیکر کو ر یکو زیشن اجلاس کیلئے بھی تحریر کرینگے جس طرح ہمارا ا ستحقاق مجروح ہوا ہے اس کا جواب دینا ہوگا انھوں نے دعوی کیا کہ وہ جام حکومت کو جام کرینگے اور جس طرح انھوں نے غیر منتخب نمائندوں کو فنڈز فراہم کئے ہیں اسکا حساب لیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں