کوئٹہ کی متعدد لوکل بسوں سے ٹیپ ریکارڈ اور اضافی آئینے نکال دیئے گئے

کوئٹہ: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے عوامی شکایات پرکوئٹہ شہر کی لوکل بسوں میں ٹیپ ریکارڈر،اضافی آئینوں اور عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ نامناسب رویے برتنے پر کارروائی عمل میں لائی کارروائی ایک شہری کی جانب سے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر کوئٹہ میں لوکل بسوں کی خراب کنڈیشن،ٹیپ ریکارڈر کے استعمال،اضافی آئینوں اور نامناسب رویہ کی شکایت کی گئی تھی اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی ایکوئٹہ نے شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی لوکل بسوں کا معاینہ کیااس موقع پر متعددلوکل بسوں میں لگے ٹیپ ریکارڈر اور اضافی آئینے نکل دیئے۔کارروائی کے دوران خراب کنڈیشن والی لوکل بسوں کو وارننگ دیتے ہوئے کنڈیشن درست کرنے کی ہدایت کی گئی لوکل بسوں کے خواتین کبین میں مردوں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔خلاف وزری پر کارروائی کا اعادہ دیدیا۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ لوکل بس کا عملہ مسافروں سے اپنا رویہ درست رکھیں۔نامناسں ب رویہ قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لیے پرانے لوکل بسوں کو نئی چھوٹی گاڈیاں پر رپیلس کریں۔جبکہ خراب کنڈیشن والی لوکل بسوں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے وگرنہ انہیں شہر کی سٹرکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں