بلوچستان متحدہ اپوزیشن کا تھانہ میں آٹھویں روز بھی دھرنا جاری رہا، ڈیڈلاک برقرار

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا بجلی روڈ تھانہ میں آٹھویں روز بھی دھرنا جاری رہا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقدمہ واپس لینے کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 17ارکان کے خلاف پولیس کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کئے جانے کے بعد 16ارکان کی جانب سے بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں گرفتاری دی گئی تاہم پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے سے انکار کردیاگیا جس کے بعد ارکان اسمبلی کی جانب سے گزشتہ 8روز سے بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی سمیت سیاسی وقبائلی عمائد ین کی جانب سے بجلی روڈ تھانہ میں اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور اظہاریکجہتی کیا گیا اپوزیشن ارکان اسمبلی کا موقف ہے کہ حکومت نے پانچ روز گرزنے کے باوجود مقدمہ واپس لینے کی اسپیکر کی رولنگ پر عملدآمد نہیں کیا حکومت قانون شکنی اور اسمبلی کی توقیر کو مجروح کرنے کی مرتکب ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت مقدمہ واپس نہیں لیتی یا ہمیں گرفتار نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا جبکہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پیر کو اپوزیشن سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں