سوراب، یوفون نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین بدترین اذیت سے دوچار

سوراب؛ سوراب میں یوفون موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے صارفین بدترین اذیت سے دوچار، بارہا نشاندہی اور شکایت کے باوجود بھی کمپنی ٹس سے مس نہیں ہورہی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو یوفون نیٹ ورک سے بائیکاٹ اور اجتماعی طورپربہترسروسز کے حامل نیٹ ورکس پر منتقل ہونے کا فیصلہ کریں گے، شہری ایکشن کمیٹی اور اہل علاقہ کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے ابتدا میں علاقے میں چار سال سے معطل موبائل انٹرنیٹ سروس کے بحالی کے اعلان کے بعد سوراب اور ملحقہ علاقوں میں یوفون نیٹ ورک کی سروس صارفین کے لئے وبال جان بن گئی ہے،تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت تو درکنار کال ملانا بھی محال ہوچکا ہے، جبکہ سٹی ایریا میں برائے نام ٹوجی انٹرنیٹ سروس بھی کسی کام کی نہیں، صورتحال سے تنگ صارفین نے کمپنی کو نشاندہی اور شکایت کرکے سروس بہتر بنانے کی بارہا درخواست کرچکے ہیں مگر کمپنی تاحال مسئلہ حل کرنے سے گریزاں ہے، اور اہل علاقہ کال کے حوالے سے بدترین اذیت سے دوچار ہیں،اس سلسلے میں علاقے کے عوامی اور سماجی حلقوں نے شہری ایکشن کمیٹی کی توسط سے دھمکی دی ہے کہ اگر یوفون کمپنی نے سوراب میں ناقص سروس کی درستگی پر توجہ نہ دی تو مذکورہ کمپنی سے بائیکاٹ کرکے اجتماعی طور پر دیگر بہتر سروسز کے حامل موبائل نیٹ ورکس پر منتقل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں