رخشان کے عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

خاران:گزشتہ رات خاران کے مین بازار قلعہ روڑ پر واقع المدینہ موبائل سینٹر کا چوروں نے صفایا کردیا لاکھوں روپے کے موبائل ودیگر قیمتی سامان لے ہوڑے موبائل دوکان مالک کے مطابق چوروں نے پورے دوکان کو خالی کردی جسکی اطلاعی رپورٹ خاران پولیس کو علی الصبع دی تھی انھوں نے چوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے شہر میں بڑھتے ہوئے چوری کی واقعات میں مسلسل اضافہ انتظامیہ کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن رخشان ڈویژن میں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ پولیس آفیسران اپنی ذمہ داری سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں یہی لاپرواہی جرائم میں اضافے کا سبب ہے اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آجکل پولیسنگ نظام تو چوکی کی صورت میں گلی محلوں اور دیہات تک رسائی حاصل کر چکا ہے لیکن جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے پولیس نظام میں موثر بہتری کی نوید کئی بار سنائی دی گئی مگر پولیس کی تمام تر کمزوری اپنی جگہ موجود ہے اور کارکردگی روزبروز گھمبیر صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے آئے روز پوش اور گنجان آباد محلوں اہم تجارتی مراکز میں ڈاکہ زنی دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ کی دلیرانہ وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے مقامی پولیس بے بس ولاچارگی کے عالم میں چند ایک پولیس ملازمین اورعدم وسائل کا روناروکر عوام کو صبر کرنے کی تلقین کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں