پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرے، یورپی یونین

اسلام آباد: یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرے، یورپی یونین ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کا پابند ہے، اگلے ہفتے منی لانڈرنگ کیخلاف نئے قوانین متعارف کروا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین ایف اے ٹی ایف سے متعلق اگلے ہفتے نئے قوانین متعارف کروا رہا ہے، ان قوانین پر ان ریاستوں کیلئے عملدرآمد کرنا لازم ہوگا جو یورپی یونین کا حصہ ہیں، یورپی یونین منی لانڈرنگ کیخلاف نئے قوانین متعارف کروا رہا ہے۔سخت قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کی معطلی کا معاملہ ابھی زیرغور ہے،اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کے پابند ہیں،ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان پر پابندیاں عائد نہیں ہوں گی، نئے ایکشن پلان پر 2 سال کی بجائے ایک سال میں عملدرآمد کا ہدف ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پہلے اور موجودہ دونوں ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ فیٹف پلیٹ فارم پر بری طرح بینقاب ہوا۔ فیٹف کے ساتھ بھارت کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ فیٹف صدر نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔پاکستان نے ایکشن پلان کے27 میں سے26 نکات پر عملدرآمد کیا ہے، آئندہ چار ماہ میں پورے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل ہوجائے گا۔اسی طرح فیٹف کے دوسرے2018 میں دیئے گئے 82 نکات میں 75 پر مکمل عملدرآمد کر لیا گیا ہے۔ فیٹف نے اب پاکستان کو 7 نکاتی نیا ایکشن پلان دیا ہے، نیا ایکشن پلان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ اس لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ابھی کچھ سفر باقی ہے۔ واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیٹف نے اگلے ریویو تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا 20جون سے جارئی اجلاس آج جمعے کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا تھا۔اس کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے گذشتہ کچھ عرصے میں کئی قانون متعارف کروائے ہیں۔فیٹف نے کہا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیش رفت کی۔27 میں سے تین اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں