بلا ول بھٹو زر داری سے سر بلند خان جو گیزئی کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

کوئٹہ/اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر داری سے پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے ملا قات کی۔ ملا قات کے دوران سردار سربلند جوگیزئی نے بلا ول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے تنظیمی و سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر داری نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر پارٹی کی مضبوطی کے لئے صوبے بھر میں جدوجہد اور سیاسی رابطے تیز کئے جائیں اگلے الیکشن میں پارٹی جیالوں کی جدوجہد و کوشش سے بلوچستان میں حکومت بنائیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی حکومت میں آکر بلوچستان کی پسماندگی دور کی جائے گی اور ترقی یافتہ، خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھیں گے بلا ول بھٹوزرداری نے سر دار سر بلند خان جو گیزئی کو ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بھٹو ازم کے فروغ کی تسلسل کو جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں