پاکستان کھجور پیداکرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پرآگیا

لاہور :پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار 6لاکھ 35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی، جس کی باعث پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف 5فیصد تک محدود ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں ایک ارب 70کروڑ کی مسلمان آبادی میں پاکستانی کھجور کاحصہ محض 2فیصد سے بھی کم ہے لہذا اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو یہ حصہ بڑھاکر اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں