بلوچستان کے 12 لاکھ گھرانوں کی احساس پروگرام کے تحت معاونت کی جائیگی،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں 17 لاکھ 7 ہزار گھرانے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے صوبے کے مجموعی 19 لاکھ گھرانے ہیں چارہ ماہ بعد ایک لاکھ 30 ہزارخاندان اپنے گھر کا کچن خود چلانے کے قابل ہونگے اس کے علاوہ پورا بلوچستان اپنا کچن چلانے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ایسی صورتحال میں ہم نے منصوبہ بندی کی ہے کہ 12 لاکھ گھرانوں کا احساس پروگرام کے ذریعے ان کی معاونت کی جائے ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو پہلے مرحلے میں بلوچستان حکومت راشن فراہم کررہی ہے دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ 19 ہزار افراد کو فی کس 12 ہزار روپے بلوچستان حکومت زکواۃ کی رقم سے مددفراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے 600 ملین ہم نے نوجوانوں کیلئے رکھے ہیں ہم اس کو بھی بروئے کار لائیں گے کرونا کے باعث صحافی بھی متاثر ہوتے ہیں ہم صحافی اور ہاکرز کیلئے رکھے گئے فنڈ کو کارآمد لانے کی بھی منصوبہ بند ی کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں