ہر ضلع اور علاقے کی اپنی مخصوص ثقافت اور روایات اُس خطے کی پہچان ہوتی ہیں،بشریٰ رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ ہر ضلع اور علاقے کی اپنی مخصوص ثقافت اور روایات ہوتی ہیں اور یہی ثقافت اور روایات اُس خطے کی پہچان ہوتی ہیں۔ انہیں ثقافتوں اور روایات کے متفرق ہونے میں ہمارے ملک اور صوبے کی اپنی جداگانہ حیثیت اور شنا خت ہے جن میں خواتین کوبہت احترام اور تکریم حاصل ہے اپنی روایات اور ثقافت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پچھلے ماہ خواتین سائلین کی داد شناسی اور درمان کیلئے صوبائی درالحکومت میں خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام کو عمل جامہ پہنایا گیا جن میں خواتین آفیسران ہی فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ اسی طرح صوبے کے دیگر20 اضلاع میں بھی خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام کا سب سے بڑا فائدہ خواتین کویہ ہوگا کہ وہاں خوا تین سائلین آفسیران کے سامنے ذیادہ بہتر انداز میں اپنی مشکلات اور مصائب کا اظہار کرسکیں گی۔ جن کا بعض اوقات بد قسمتی سے ان کو سامنا کرنا پڑ جاتا ہے جو مرد آفیسران کے سامنے خواتین سائلین کو بیان کرنے میں روایاتی اور ثقافتی مشکلات کا سامنا تھا۔خواتین سائلین کی ثقافتی اور روایاتی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں خواتین پولیس اسٹیشن کا مقام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ خواتین کے مسائل بر وقت حل ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں