گیس دریافت ہونے کی صورت میں ریفائنری پلانٹ کوہلو میں لگائی جائے گی

کوہلو:گیس دریافت ہونے کی صورت میں ریفائنری پلانٹ کوہلو میں لگائی جائے گی مقامی لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کیا جائے گا او جی ڈی سی ایل نے اس سے قبل بھی علاقے میں ترقیاتی کام کئے ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر OGDCLاکرام اللہ کاسی نے گزشتہ روز قبائلی و سیاسی عمائدین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم بنگلزئی اور ریجنل ڈائریکٹر OGDCLاکرام اللہ کاسی نے گزشتہ روز کوہلو میں قبائلی و سیاسی عمائدین سے اجلاس کی اجلاس میں قبائلی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ضلع میں کام کررہی ہے ہمیں تمام تر حقوق سے محروم سے رکھا جارہا ہے ہمارے زمینوں کا جو نقصان ہوا ہے ہم ان حقوق سے بھی محروم ہیں نجی کمپنی ہم سے کوئی تعاون کرنے کو تیار نہیں ہے ہم صرف آئینی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں قبائلی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ نجی کمپنی ہمیں رائلٹی فراہم کرے جوہمارا قانونی حق ہے اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ گیس و تیل کی تلاش جاری ہے کمپنی ڈرلنگ کررہی ہے اس حوالے عوام اور قبائلی عمائدین کمپنی کے ساتھ تعاون کریں گیس دریافت ہونے کی صورت میں ریفائزی پلاٹ یہی لگائی جائے گی زمینداروں اور مقامی لوگوں کو ان کے آئینی حقوق ان کے دہلیز پر ملے گا حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلع کے لوگوں کو رائلٹی دی جائے گی۔سکول ہسپتال صاف پانی سمیت تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں گے اس سے قبل بھی او جی ڈی سی ایل نے ضلع میں ترقیاتی کام کئے ہیں۔اجلاس میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں‘ضلعی آفیسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں