پاکستان: سینیٹائزر کی تیاری کیلئے 86 کمپنیوں کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے سینیٹائزر کی تیاری کے لیے 86 کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ڈریپ کو مجموعی طور پر 173 کمپنیوں نے سینیٹائزر کی تیاری کے لیے درخواستیں دی تھیں۔دستاویز کے مطابق ڈریپ نے 52 کمپنیوں کو سینیٹائزر کی تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ڈریپ نے 45 درخواستوں کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی ہے جبکہ 86 کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں