عبیداللہ کاسی کو دن دہاڑے اغوا کیا گیا،فوری طور پر بازیاب کروایا جائے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی ورکروں کا اغواء باعث تشویش ہے حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے دن دیہاڑے عبید اللہ کاسی کو اغواء کر لیا گیا جسکی بھر پور الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فور ی طور پر عبیداللہ کاسی کو بازیاب کروایا جائے اگر اے این پی نے احتجاج کی کال دی تو مسلم لیگ(ن) انکا ساتھ دیگی، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عبیداللہ کاسی کے اغواء کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نصیر خان اچکزئی، شکیب علیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے چار روز گزرنے کے باوجود بھی اے این پی کے رہنماء ملک عبید اللہ کاسی کا بازیاب نہ ہونا حکومتی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سیاسی ورکروں کے اغواء کے واقعات باعث تشویش ہیں حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے آئے روز بد امنی، اغواء، جرائم کی وارداتوں نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے حکومت کو امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی مربوط کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر اور اغواء کاروں کو گرفتار اور ملک عبید اللہ کاسی کو بازیاب کروانے میں تاحال کیوں ناکام ہے تمام تر وسائل ہونے کے باوجود بھی ملک عبید اللہ کاسی کا بازیاب نہ ہونا سوالات کو جنم دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے اگر احتجاج کی کال دی گئی تو ہم عوامی نیشنل پارٹی کا بھر پور ساتھ دیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں