سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ میں خام مال کی پیداواری عمل دوبارہ شروع کردی گئی

دالبندین : سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ میں خام مال کی پیداواری عمل دوبارہ شروع کردی گئی۔جمعرات کو چینی کمپنی ایم سی سی ریسورس ڈویلپمنٹ کمپنی(ایم آر ڈی ایل)کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سیندک پراجیکٹ سے رواں سال کاپر بلسٹر کے 18000ٹن نکالی جائے گی۔سیندک پراجیکٹ میں سمیلٹر کو دوبارہ فعال بنانے سے کاپر بلسٹر کی پیداوار کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ستر سالہ پاک چین سفارتی تعلقات کی سالگرہ بھی منائی گئی تاہم اس دوران کورونا وائرس سے بچا کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیاسیندک پراجیکٹ میں معمول کے مطابق پیداواری عمل رواں سال مارچ کو شروع ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا اور گزشتہ سال کے اواخر میں سمیلٹر میں پیدا ہونے والی چند فنی خرابیوں کے بعد مرمت اور بحالی کی طویل کوششوں کے سبب 45دنوں کی اضافی تاخیر ہوئی۔سیندک پراجیکٹ میں معمول کے مطابق اکتوبر سے مارچ تک سمیلٹر بند کرکے ضروری مرمت کی جاتی ہے۔پریس ریلیز کے مطابق سیندک پراجیکٹ پاک چین دوستی کا ایک اہم جز ہے جہاں لگ بھگ دو ہزار افراد برسرِ روزگار ہیں بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم آر ڈی ایل پاک چین اقتصادی راہداری میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں