کورونا،حکمران اپنی یکطرفہ پالیسی پر نظرثانی کریں، ڈاکٹرحئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ وفاق اس مشکل وقت میں بیک آواز بن کر اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس بلائیں شخصی بلا دستی پارلیمنٹ اور میڈیا کو کمزور کر دیا ہے حکمران اپنا یکطرفہ پالیسی پر نظر ثانی کریں اس وقت پورا ملک لاک ڈاؤن ہے جب تک ہم ایک پیج پر نہیں ہونگے کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو یکجہتی کرنے کا اشد ضرورت ہے کورونا وائرس سے پوری دنیا نے اس عالمی وباء کیخلاف یکجہتی کیا تھا حکمران مشترکہ حکمت عملی کیلئے تیار نہیں ہیں اتنی نازک حالات میں ساری دنیا ایک پیج پر تھے افسوس ہے ہمارے حکمران نے اپوزیشن اور میڈیا پر اپنا زور نکالا ہے میڈیا کا اہم رول ہے کہ عوام کو احتیاطی تدابیر کے پھیلاؤ میں حکمران اپوزیشن میڈیا اور دیگر تنظیموں کو اس سنگین صورتحال میں بیک آواز ہونا چاہیے تھا حکمران اپنا یکطرفہ پالیسی پرنظر ثانی کرنا چاہیے اپوزیشن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں محاذ آرائی کے بجائے اس وباء سے متحد ہوکر لڑیں اس وباء کا علاج تونہیں کرسکتے ہیں مگر کم تو کرسکتے ہیں ہم نے سیاسی کلچرل پھنکنے نہیں دیا اور ہم نے غیر جمہوری نظام سے اپنے ادارے بھی مضبوط نہیں کئے شخصی لادستی نے پارلیمنٹ کو کمزور کردیا ہے وفاق مشترکہ کوششوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے جائیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کر کے اس وباء کا مشترکہ لائحہ عمل بنا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں