کوئٹہ، پہاڑ سے گر کر 8سالہ بچہ جاں بحق
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پہاڑ سے گر کر 8سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال کے قریب اصغر آباد میں پہاڑ سے گر کر 8سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


