فضائی حملے میں 3 طالبان ہلاک کردیئے، افغانی فوج کا دعوی
کابل: افغانستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز اس نے افغان صوبے زابل کے شہر میزان میں ایک فضائی حملے میں 3 طالبان ہلاک کردیئے ہیں۔یہ حملہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس کے مطابق یہ لوگ ایک قریبی فوجی چوکی پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ مرنے والوں میں ایک شخص کا نام مْلّا ابرار بتایا جاتا ہے جسے افغان حکومت نے طالبان کمانڈر قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ 29 فروری 2020 کے روز امریکا اور طالبان میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے میں پس و پیش سے کام لیا جارہا ہے اور اب تک 100 طالبان قیدی رہا کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments