کورونا، بلوچستان کے صوبائی وزراء اور مشیرمختلف ڈویژن اور اضلاع کے دورے کرینگے
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراء اور مشیروں کو مختلف ڈویژن اور اضلاع کے دوروں کی زمہ داری تفویض کردی۔وزراء اور مشیر ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹر کے اہسپتالوں کا دورہ کرکے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات اور ضروریات کا جائزہ لینگے ۔صوبائ وزراء اور مشیر فوڈ سیکیورٹی اور راشن کی تقسیم کے امور کا جائزہ بھی لینگے ۔صوبائ وزراء اور مشیر اپنے دوروں کی رپورٹ وزیراعلئ کو پیش کرینگے ۔صوبائ وزراء سردار یار محمد رند سردار عبالرحمان کھیتران اور نور محمد دومڑ سبی ڈویژن کے اضلا ح کا دورہ کرینگے ۔صوبائ وزیر میر ظہور بلیدی اور مشیر اکبر آسکانی مکران ڈویژن کے اضلاع کا دورہ کرینگے ۔صوبائ وزیر میر ضیاء لانگو اور مشیر محمد خان لہڑی قلات ڈویژن صوبائ وزراء میر سلیم کھوسہ اور میر عمر جمالئ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع کا دورہ کرینگے۔صوبائ وزراء انجینئیر زمرک خان اور عبالخالق ہزارہ کوئیٹہ ڈویژن صوبائ وزراء محمد خان اتمان خیل اور مٹھا خان ژوب ڈویژن اور صوبائ وزراء میر عارف جان محمد حسنی اور میر اسد بلوچ رخشاں ڈویژن کے اضلاع کا دورہ کرینگے