احساس پروگرام کے ذریعے ہجوم کورونا وائرس کے تدارک میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ احساس پروگرام کے زریعے ہجوم کو نکالنا کورونا وائرس کے تدراک کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔کفالت کے ناقص حکمت عملی عوام کی ذلیل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کو پھیلانے کا سبب بھی بن رہا ہے۔لاک ڈاوان کے مقصد کو فیل کیا جارہا ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جس طرح کورونا وائرس کے روک تھام میں وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔جو ملک بھر میں پھیلنے کا سبب بنا۔حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور کاہلی نے نہ صرف عوام کو وائرس سے شدید متاثر کیا۔بلکہ تنگ دستی کا شکار کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کورونا وائرس سے نجات کے لیے لاک ڈوان پر عمل پیرا ہے۔جو اب تک واحد و بہترین حل ہے۔لیکن پاکستان میں وفاق اور صوبائی حکومتوں میں لاک ڈوان پر ہم آ ہنگی بن ہی نہیں پارہی ہے۔جو کہ المیہ سے کم نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ان حالات میں عوام کی کفالت کرنا حکومت کی زمہداری ہے۔جس میں حکومت بری طرع ناکام ہوچکی ہے۔احساس پروگرام کے زریعے لوگوں کا نکالنا لاک ڈوان کے مقصد کو فوت کررہی ہے۔عوام کی امداد منظم وشفاف انداز کیا جائے۔تاکہ امداد بھی ہو اور وائرس کی روک تھام بھی ممکن ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں