موجودہ ڈی سی کی موجودگی میں ہم کسی راشن تقسیم کا حصہ نہیں بنیں گے، آل پارٹیز مستونگ
مستونگ:آل پارٹیز کے رہنماؤں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیرمولاناحافظ سعید الرحمان فاروقی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل ضلعی فنانس سیکرٹری میر غفار مینگل تحصیل صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی نیشنل پارٹی کے قائم مقام ضلعی صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ سینئر رنما میر سکندر خان ملازئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمان شاہوانی جے یو پی کے ضلعی صدر مولانا عبدالوحید و دیگر نے سراوان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمیشنر کے اجلاس میں آل پارٹیز کے رہنماؤں نے واضح موقف اختیار کیا کہ موجودہ بدعنوان ڈی سی کے ہوتے ہوئے نہ ہم کسی راشن کی تقسیم کاری کا حصہ بنیں گے نہ ہی اس کے ہوتے ہوئے متاثرہ حقدار لوگوں کو صحیح اور شفاف طریقے سے راشن مل سکیں گے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیزڈپٹی کمشنر کے یکطرفہ اور جانبدارانہ اقدامات،ناقص انتظامی امور اور غلط پالیسیوں کا قطعی طور حصہ بننگے اور نہ ہی اس پر خاموشی اختیار کریں گے انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے اس سے قبل بھی اپنی واضع موقف عوام کے سامنے پیش کی ہے کہ موجودہ جانبدار ڈپٹی کمشنر کے ہوتے ہوئے مستونگ میں لاک ڈاون سے متاثرہ غریب دیہاڑی دارمزدورطبقہ اورحقدار لوگوں کے لیے ملنے والے کروڑوں روپے کی خطیر رقم بھی محکمہ ایجوکیشن کے آسامیوں اور برفباری کے لیے ملنے والے ریلیف پیکج کی طرح اقربا پروری اور بندربانٹ کے نذر ہونگے آل پارٹیز کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت و پی ڈی ایم اے کی جانب سے جو امدادی راشن آئے ہے وہ بھی موصوف نے علاقے کے سیاسی پارٹیوں کے سربراہان قبائلی عمائدین اور معتبرین کو نظر انداز کر کے رات کے تاریکی میں چوری چپکے سے اپنے من پسندوں کو باٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ موصوف کا عمل انتہائی قابل مزمت اور نا قابل برداشت عمل ہے جبکہ کسی علاقے میں کسی حقدار اور متاثرین کو راشن نام کی کوئی چیز نہیں مل رہے ہیں آل پارٹیز کے رنماوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے حقوق سلب کرنے اور ان پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے آل پارٹیز کے رنماوں نے کہا کہ نا اہل صوبائی حکومت نے مستونگ کو ایک لاوارث ضلع سمجھ کر ڈپٹی کمشنر جیسے اہم انتظامیہ عہدہ پر ایک عوام دشمن آمر کو مسلط کیا ہے جسکی تعیناتی اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے ضلع کے تمام محکموں کی کارکردگی مفلوج ہو چکی ہے جبکہ موصوف نے گزشتہ ایک ماہ سے اپنے دفتر کو بھی تالہ لگا دیا ہے جس سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے پورا ضلع مسائلستان کا گڑھ بن گئی ہیآل پارٹیز کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک ہم ایک بار پھر چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر مستونگ جس سے سیاسی جماعتوں علاقہ معتبرین اور عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے فوری طور پر تبادلہ کر کے ایک فرض شناس اور لائق آفیسر کو تعینات کیا جائے علاوہ ازیں آل پارٹیز کے رنماوں نے مستونگ شہر میں تاجر برادری کی دکانوں میں نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تاجر برادری گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈاون سے انکی کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور دوسری جانب پولیس انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی اور نا اہلی کی وجہ سے آئے روز دکانوں میں نقب زنی کے واقعات میں اضافہ قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری، غریب عوام کی موٹر سائیکل و گاڈیوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ پر اپنی توانائی مرکوز کرنے کے بجائے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرکے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریاور ملوث چوروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کھڑی سزا دی جائے۔