امن و سلامتی کیلئے جانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، بشریٰ رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے گوادر کے تحصیل پسنی میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا دہشتگردی کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے کہا کہ ملک و صوبے کے پائیدار امن اور سلامتی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا دہشتگرد اور تخریب کار عناصر صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے جسے ہر صورت ناکام بنا دینگے انہوں نے شہید ہونے والے اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں