این سی اوسی کا صرف عید کے پہلے روز ویکسینیشن بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے عید کی تعطیلات کے دوران صرف عید کے پہلے روز ہی ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن بارے این سی او سی کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، اور این سی او سی کے مطابق صرف عید کے پہلے روز ہی ویکسینیشن بند رہے گی، جب کہ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی نے اب ویکسین کی دوسرے خوارک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی ریوائز کردیا ہے، جس کے تحت دوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردیا گیا ہے، سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگا سکیں گے، سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے، جب کہ آسٹرازنیکا کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں