ہمارے حکمرانوں میں اصلاحات و ترجیحات کی صلاحیت نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ سے پاکستان ریلوے ورکرز یونین کی ڈویژنل صدر ملک خدابخش لانگو کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات۔وفد نے پاکستان ریلویز میں بلوچستان کے حوالے سے ریلوں کی بندش اور نجی شعبوں میں دینے کے بارے میں آگاہ کیا۔وفد نے کہاکہ بلوچستان میں 10 مسافر ٹرینیں چلتی تھی جن کو بتدریج بند کیا گیا اور صرف جعفر ایکسپریس کو چلایا جارہا تھا اب اس کو بھی نجی شعبے کو دیا گیا۔جس سے ریلوے کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ریلوے سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کو محنت کش اور غریب دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کرتی ہے۔موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت سے عوام کے لیے خیر کی توقع کرنا بھی ناسمجھی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا اڑدھا روز ہی عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔اس سرکار نے عوام کو نہ روزگار اور نہ مواقع فراہم کیے بلکہ عوام کو روزگار سے محروم کرنے والا تاریخی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور مثبت اثرات کیلئے اصلاحات اور ترجیحات کی ضرورت ہوتی ہے۔تب ادارے فعالیت اور بہترین کارکردگی کی طرف منتقل ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں میں اصلاحات و ترجیحات کی صلاحیت ہی نہیں۔نیشنل پارٹی قائد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی و عدم دلچسپی کے بدولت آج ملکی ادارے زبو حالی کا شکار ہیں۔وہ ادارے جو ملک کی معیشت میں مثبت کرادر ادا کررہے تھے وہ ملازمین کو تنتخواہ دینے سے قاصر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عام انتخابات میں مداخلت ہوگی اور اسی طرع کے غیر سیاسی عناصر کو لایا جائے گا تو ملک آج ہی کی طرع عالمی طور تنہائی اور بحرانوں کا مبتلا ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کا واحد راستہ حقیقی جمہوریت کا قیام سے ہے۔آئین و قانون کی بالادستی ہر ایک سے مقدم ہو۔انہوں نے کہا کہ ریلوے عام و غریب کا سستا،آسان اور بہترین سواری ہے۔جس کو بہتر و معیاری بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی ناقص کارکردگی میں مزدور نہیں بلکہ اعلء احکام کی نااہلی و کرپشن کے زرائع شامل ہوتے ہیں۔اور نجکاری سے براہ راست محنت کش و غریب طبقہ متاثر ہوتا ہے۔دوسری طرف غریب سستے سواری سے محروم ہوگا۔جو عوام دشمن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ریلوے ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے جائز مطالبات و جمہوری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو و دیگر قاہدین بھی موجود تھے۔وفد میں مرکزی نائب صدر نسیم گشکوری،سنیئر نائب صدر عمر گل آفریدی،شیر محمد سمالانی،ارگنائزر سلیم سرپرہ اور میڈیا کواث سید محمد بگٹی شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں