زیارت، سیلابی ریلے میں بہہ کر 2بچے جاں بحق، خاتون لاپتہ
کوئٹہ:زیارت میں بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر2بچے جاں بحق جبکہ خاتون لاپتہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو زیارت کے علاقے بستگری کے علاقے میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر 2خانہ بدوش بچے جاں بحق جبکہ خاتون لاپتہ ہوگئی جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی نعشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں جبکہ خاتون کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


