مراد علی شاہ نے زردادی کی کرپشن بچانی ہے تو وزارت اعلی کا منصب خالی کردیں،مراد سعید
اسلام آباد,سندھ کے صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے زردادی کی کرپشن بچانی ہے تو وزارت اعلی کا منصب خالی کردیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عجیب معاملہ ہے کہ میڈیا مسلسل سندھ کے عوام کی حالت زار سے پردہ اٹھا رہا ہے اور وزیراعلی سندھ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعلی خود خبرنامہ اور سپاسنامہ پڑھنے ٹی وی پر آتے آج وزیروں کو بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ وزیر ٹی وی پر آکر بتائیں گے سندھ کے عوام کو کرونا اور غریبوں کو فاقوں سے بچانے کی حکمت عملی بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ آٹے-چینی کے بارے میں انکوائری رپورٹ کے بعد شدید ذہنی دبا کے شکار دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی مہلک ترین وبا سے سندھ کے عوام کو بچانے کی بجائے مراد علی شاہ کو ناجائز سبسڈیز دینے کی انکی واردات کے بے نقاب ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔مراد سعید نے کہا کہ مراد علی شاہ نے زرداری اور اومنی گروپ کو جو سبسڈی دی وہ جعلی اکانٹس سے برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سبسڈی کے علاوہ بطور وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے 7 ارب سے زائد کی سبسڈی دی اور جے آء ٹی نے اس کا سراغ لگا لیا۔انہوں نے کہا کہ جے آء ٹی نے قوم کو یہ بھی بتایا کہ سندھ کی عوام کا پیسہ جعلی اکاونٹس میں بھیج کر مراد علی شاہ زرداری کا نمک حلال کرتے رہے، آٹے-چینی کی انکوائری کے بعد وزیراعلی سندھ کو اپنا انجام نظر آرہا ہے جس سے بوکھلاہٹ اور ذہنی تنا مسلسل بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری کی کرپشن میں سہولت کاری کے سبب انکوائری کے بعد کے دن بڑے نراد علی شاہ پر بڑے بھاری دکھائے دے رہے ہیں، وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے تو کرونا کی پیش قدمی اس انداز میں جاری نہ رہتی۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے زردادی کی کرپشن بچانی ہے تو وزارت اعلی کا منصب خالی کردیں،صوبائی حکومت کسی ایسے شخص کے سپرد کی جائے جو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے جان مارے۔