بلیدہ میں ایران سے لوگوں کی آمدورفت جاری
تربت, ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقہ سیاہ گسی سیرک زہ سے ایران سے لوگوں کی آمدورفت کی اطلاع، علاقہ مکینوں کے مطابق ایرانی سرحدسے متصل علاقہ سیاہ گسی سیرک زہ سے ایران سے تعلق رکھنے والے بلاروک ٹوک داخل ہورہے ہیں یہ لوگ ایران سے ڈیزل لاتے ہیں ایرانی سرحدی علاقوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات کے بعد ان علاقوں سے لوگوں کی آمد انتہائی تشویش کاباعث ہے جس سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے اس لئے علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سرحدکومکمل طورپر بندکیاجائے۔
Load/Hide Comments