عوام شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بدولت جھلس رہے ہیں, نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں بلوچستان بھر میں بجلی کو لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بدولت جھلس رہے ہیں اس وقت جو علاقے سرد شمار ہوتے ہیں وہ بھی 40 سینٹی گریڈ سے اوپر ہے اور گرم علاقے 50 سے اوپر اور نیچے ہیں۔کوئٹہ دارالخلافہ ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے۔بلوچستان میں زرعی شعبے سے وابستہ عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا۔ عوام کو شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو زندہ جلانے جیسے اقدام کی جارہے ہیں ۔عوام کی نمائندگی کرانے والے دونوں طرف کے اسمبلی اراکین جون کی ماہ میں سرگرم رہتے ہیں اور عوام کا نام استعمال کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام کو ویسے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے دوچار ہے لیکن اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ اور کم وولٹیج نے مزید تباہی مچادی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور عوام کو سکھ و سکون فراہم کیاجائے۔


