کوئٹہ‘ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق
کوئٹہ,کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال میں ٹانگ کے آپریشن کے لئے لایا گیا 13سالہ بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا بچے کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن کے دوران مریض کو زیادہ نشہ دینے کی وجہ سے اسے برین ہیمرج ہوا جس سے اسکی موت واقعہ ہوگئی لواحقین نے لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا بعدازاں ورثاء نے احتجاج ختم کرکے بچے کی تدفین کردی
Load/Hide Comments