قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے
ااسلام آباد:قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین کا کیس، ان زائرین میں سے 20کا تعلق بلوچستان،168 پنجاب، 11 سندھ اور 33 کا خیبرپختونخوا سے تھا۔وفاقی وزارت صحت اور محکمہ صحت بلوچستان کے اعدادوشمار کے مطابق ایران سے آنے والے 252 زائرین کو 14 روز کے لازمی قرنطینہ کو مکمل کیے بغیر وہاں سے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حکم کس نے دیا تھا اور 29 فروری کو انہیں چھوڑنے سے قبل صوبوں کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا تھا۔ ان زائرین میں سے 20 کا تعلق بلوچستان سے، 168 کا پنجاب سے، 11 کا سندھ سے، 33 کا خیبر پختون خوا سے اور 20 کا گلگت سے تھا۔
Load/Hide Comments